۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
لیلۃ القدر کے موقع پر روضۂ مبارک امام علی علیہ السلام

حوزہ؍لیلۃ القدر کے موقع پر روضۂ مبارک امام علی علیہ السلام میں 40 لاکھ سے زائد زائرین نے نجف اشرف میں امیر المومنین کے روضہ مبارک کے پاس لیلۃ القدر گزاری۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍امام ہمام کی شہادت کی برسی کے موقع پر امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے زائرین کی حاضری کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا۔

نجف اشرف کے گورنر "ماجد الوائلی" نے کہا: "امام امیر المومنین علیہ السلام کے روضہ کے زائرین کی تعداد 4.5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور 100,000 سے زیادہ زائرین عراق کے باہر سے زیارت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: نجف اشرف ہوائی اڈے سے ان دنوں تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار پروازیں رجسٹر ہو چکی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نجف اشرف کا پورا شہر اور خاص طور پر حرم مقدس کے اطراف کو سیاہ کپڑوں اور ماتمی جھنڈیوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے جہاں امام المتقین علیہ السلام کی شہادت کا سوگ منایا جارہا ہے۔ زائرین نے مقدس مہینے رمضان کی 21ویں رات اور شب قدر کی دوسری رات کو حرم مقدس کے قریب احیاء کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .